01:58 , 22 مئی 2025
Watch Live

’’امریکا کا یوٹرن: سعودی عرب سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی شرط ختم‘‘

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شرط واپس لے لی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر 13 مئی کو سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں 100 ارب ڈالرز سے زائد کے دفاعی معاہدے اور معاشی امور زیر بحث آئیں گے۔

یہ یوٹرن امریکا کی بڑی سفارتی لچک اور اسرائیلی پالیسی کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ بائیڈن حکومت نے پہلے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ڈالا تھا، لیکن غزہ پر اسرائیلی حملوں اور عرب عوام کے شدید ردِعمل کے باعث سعودی عرب نے اس میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

واشنگٹن اب چاہتا ہے کہ جوہری مذاکرات آگے بڑھ سکیں، اس لیے یہ شرط ختم کی گئی ہے۔

ادھر عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ عدالت کے مطابق اسرائیل امدادی سامان کی رسائی روک کر سنگین انسانی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION