11:16 , 21 اپریل 2025
Watch Live

امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں آگ اور خون کا کھیل شروع کردیا

اسرائیل کی حمایت کے ساتھ امریکہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کر دیئے۔ جس میں جاں بحق افراد کی تعداد ترپن ہوگئی۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہریوں پر وحشیانہ بمباری کردی۔ جس سے جاں بحق افراد کی تعداد ترپن ہوگئی، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن پر اس وقت تک حملے جاری رکھیں گے جب تک حوثی بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے بند نہیں کرتے۔

دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کرتا، امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یمنی عوام کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، مسلم اقوام کے مضبوطی سے کھڑے ہونے کی وجہ سے امریکہ اور اتحادی خوف کا شکار ہیں۔ ہمارے پاس مزاحمت ہی واحد راستہ ہے۔

اُدھرروس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ یمن پر حملے فوری بند کردے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION