02:07 , 23 جون 2025
Watch Live

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے ملازمین ہلاک

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے ملازمین ہلاک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی سفارتخانے کے عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

واقعہ بدھ کے روز شام کے وقت پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے میوزیم کے قریب موجود افراد پر اچانک فائرنگ کر دی۔

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اب تک کسی گرفتاری یا حملہ آور کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اس واقعے کو "دہشتگردی کی کارروائی” قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملے کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے عملے کے ارکان پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ صرف ہمارے سفارتی مشن پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی اصولوں پر بھی حملہ ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION