02:50 , 23 جون 2025
Watch Live

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظہبی کی عظیم الشان شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی میزبانی میں انجام پایا۔

دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسجد کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور مسجد کی شاندار فنِ تعمیر، اسلامی ثقافت اور نقش و نگار کو سراہتے ہوئے اسے عرب تہذیب کا حسین اظہار قرار دیا۔

شیخ خالد نے امریکی صدر کو بتایا کہ مسجد کی تعمیر کا آغاز 1996 میں ہوا اور اسے 2007 میں مکمل کیا گیا۔ اس عظیم منصوبے میں دنیا بھر سے ماہر معمار اور قیمتی تعمیراتی مواد شامل کیا گیا، جو اسے فن تعمیر کا ایک بے مثال شاہکار بناتے ہیں۔

شیخ زاید جامع مسجد، جو اپنے 82 خوبصورت گنبدوں اور ایک ہزار سے زائد ستونوں کی وجہ سے مشہور ہے، ایک وقت میں 40 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے ابوظہبی کا رخ کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا اور اسلامی فنِ تعمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب، امریکی سیاست میں ٹرمپ کی مقبولیت ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ تازہ سروے رپورٹس کے مطابق، ٹیرف پالیسیوں کے بعد ریپبلکن ووٹرز کی بڑی تعداد ٹرمپ کی پالیسیوں سے مطمئن نظر آئی ہے۔ معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوامی خدشات میں کمی کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

سروے کے مطابق، 44 فیصد عوام نے سابق صدر کی معاشی حکمت عملی کی حمایت کی ہے، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کی جڑ بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION