06:53 , 18 جولائی 2025
Watch Live

امیر حبیب اللہ ایران کے نئے آرمی چیف آف اسٹاف مقرر

امیر حبیب اللہ ایران کے نئے آرمی چیف آف اسٹاف مقرر

ایرانی میڈیا کے مطابق، رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں۔ حملے کے فوراً بعد امیر حبیب اللہ کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے تہران اور دیگر اہم شہروں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں صرف جنرل باقری ہی نہیں بلکہ دیگر اعلیٰ فوجی افسران اور ممکنہ طور پر جوہری پروگرام سے وابستہ شخصیات بھی متاثر ہوئیں۔ حکام نے فی الحال مزید شہداء کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION