02:47 , 22 مئی 2025
Watch Live

انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کر دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کر دی۔ کہا دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلیے تیار ہوں۔

سیکرٹری جنرل نے بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہر اُس اقدام کی حمایت کریں گے جو دونوں ممالک کی رضامندی سے کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا باعث بنے۔ انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کی پر زور اپیل بھی کی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION