06:38 , 18 جولائی 2025
Watch Live

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیے

انسٹاگرام نے اپنی پروفائل گرڈ کو کسٹمائز کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے تصاویر کو چوکور کے بجائے عمودی انداز میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ فیچر اس ہفتے سے دستیاب ہوگا اور صارفین اپنی مرضی سے پروفائل گرڈ ارینج کر سکیں گے۔ میٹا کے مطابق، اس فیچر کی آزمائش اگست 2024 سے جاری تھی اور صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے اس کی مانگ تھی۔

مزید برآں، صارفین کو فالوورز کے لیے مواد ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے۔

صارفین اب سپوٹیفائی کے گانے اور آرٹسٹ کے نام انسٹاگرام نوٹس میں شیئر کر سکیں گے، جہاں یہ معلومات رئیل ٹائم اپ ڈیٹ ہوں گی۔

انسٹاگرام نے ہینڈ رائٹنگ فونٹس بھی متعارف کرائے ہیں جو اسٹوریز اور ریلز ویڈیوز میں استعمال ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION