03:23 , 23 جون 2025
Watch Live

بجٹ توقعات پر 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ سے متعلق مثبت توقعات کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1,348 پوائنٹس اضافے سے 121,798 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز 500 پوائنٹس کے جمپ سے ہوا۔ دن کے دورانِ 100 انڈیکس نے 986 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔ انڈیکس نے دن میں 121,882 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح چھوئی۔

کاروباری حجم مسلسل تیسرے دن بڑھا — آج 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ مجموعی مالیت 35 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 155 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو اب 14,749 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION