03:20 , 25 اپریل 2025
Watch Live

انگلش کے پیپر کا خوف۔۔ نہم جماعت کا طالب علم گھر سے بھاگ نکلا!

حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے ایک طالب علم نے انگلش کے پیپر کے خوف سے گھر سے فرار ہو کر ایک عجیب و غریب واقعہ کو جنم دیا۔

اس کے والد، جو صورتِ حال سے بے خبر تھے، نے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا جس پر فوری طور پر پولیس تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ موبائل ٹریکنگ کی مدد سے جلالپور بھٹیاں پولیس نے لڑکے کے دوست سے رابطے کے بعد اس کی موجودگی کا پتہ چلایا۔ پولیس نے شورکوٹ میں چھاپہ مارا اور اغوا ہونے والے نوجوان غلام مصطفیٰ کو ایک مسجد سے بازیاب کر لیا۔

تحقیقات کے دوران مصطفیٰ نے اعتراف کیا کہ اس نے خود کو اغوا کروا لیا تھا تاکہ انگلش کے امتحان سے بچ سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION