03:39 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت کیخلاف سیریز: انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بولر گس اٹکنسن انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، جب کہ اسکواڈ میں شامل اہم کھلاڑیوں میں جو روٹ، اولی پوپ، بین ڈکٹ، کرس ووکس، ہیری بروک، جیمی اوورٹن، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، سیم کک اور دیگر شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 20 جون کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 2 تا 6 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ 10 تا 14 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ چوتھا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 31 جولائی تا 4 اگست کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION