02:19 , 23 جون 2025
Watch Live

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، گوگل پر ٹاپ سرچ شخصیت بن گئے

اسلام آباد: بھارت سے بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہو گئے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات "Aurangzeb” کی تلاش میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جب وہ اپنی مزاحیہ اور پُراعتماد نیوز بریفنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

وائرل کلپ میں انہوں نے کہا کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا، یعنی مقابلہ چھ صفر سے ہمارے حق میں رہا۔

یہ بیان بھارت کے چھ فوجی اثاثوں (3 رافیل، 1 SU-30، 1 MiG-29، اور 1 ڈرون) کی تباہی کے تناظر میں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پی اے ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے "آپریشن بنیان المرصوص” لانچ کیا، جس کا مقصد بھارتی حملوں کا مؤثر جواب دینا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں بھی کشیدگی کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاح "Ceasefire meaning” رہی، جسے ایک کروڑ سے زائد بار تلاش کیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION