02:13 , 22 مئی 2025
Watch Live

اوکاڑہ میں پاک فوج نے 5 بھارتی ڈرون مار گرائے

اوکاڑہ

اوکاڑہ: اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 5 بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اوکاڑہ کینٹ کے قریبی دیہات 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں پیش آیا، جہاں بھارتی ڈرونز نے دراندازی کی کوشش کی۔ پاک فوج کی ایئر ڈیفنس فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ ڈرون گرنے کے نتیجے میں فصلوں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی۔ گزشتہ رات بہاولنگر میں بھی پاکستان کی ایئر ڈیفنس فورس نے ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا، جو اسرائیلی ساختہ بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION