12:02 , 13 جولائی 2025
Watch Live

او آئی سی اجلاس: نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے اہم ملاقات

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں پر مبنی پیغام ترک صدر کو پہنچایا اور پاکستان و ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران کی خودمختاری اور دفاع کے حق کی حمایت، اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا۔

رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی حملے فوری روکنے، محصور فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے صدر اردوان کو او آئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور او آئی سی یوتھ فورم کی جانب سے قیادت کے اعتراف میں دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION