11:34 , 21 اپریل 2025
Watch Live

اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

اڈیالہ جیل کے پاس گورکھ پور ناکے کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں نیاز اللہ نیازی، عالیہ حمزہ، شفقت اعوان، راجہ یاسر حسنین، صاحبزادہ حامد رضا اور حامد خان بھی شامل ہیں۔

گورکھپور سٹاپ سے تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور سٹاپ پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر کی گئی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا ہے اور باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تاحال پولیس وین پٹرول پمپ پر موجود ہے، تحویل میں لی گئی تمام خواتین بھی وین میں موجود ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION