ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
بھارت کا شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

بھارت کی جانب سے رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔
یہ ایئرپورٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دیرینہ دوستی کی علامت ہے، جو 1993 میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔ بھارتی اقدام کو تجزیہ کار دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُدھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس، براہموس میزائل اسٹوریج، اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر (جی ٹاپ) کو تباہ کر دیا۔ ساتھ ہی سائبر حملوں کے ذریعے بھارت کا 70 فیصد پاور گرڈ سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا، جب کہ درجنوں سرکاری و عسکری ویب سائٹس بھی ہیک کر لی گئیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…14 گھنٹے پہلے
ضرور دیکھیں
INNOVATION













