07:23 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پیرس ایئر شو 2025: چین نے جدید بغیر پائلٹ ایئر ٹیکسی متعارف کرا دی

پیرس میں جاری عالمی ایئر شو 2025 میں چین نے جدید ترین بغیر پائلٹ ایئر ٹیکسی پیش کر دی، جو دو مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ٹیکسی رن وے کے بغیر عمودی پرواز کر سکتی ہے۔ یہ چارجنگ پر بغیر فیول پرواز کر سکتی ہے۔ ٹیکسی 600 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے اور مختلف موسمی حالات میں پرواز کے قابل ہے۔

یہ ایئر ٹیکسی شرکاء کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور چینی کمپنی کو توقع ہے کہ پیرس ایئر شو میں اس کی بڑی تعداد میں فروخت ممکن ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION