01:40 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ایدھی صاحب کی تصویر پر پان کی پیک، کیا ہم اپنے ہیروز کی عزت کرنا بھول گئے؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں عبدالستار ایدھی کی تصویر پر پان کھا کر تھوکا گیا ہے، جس پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، "کراچی کے انڈر پاس کی دیوار پر محسن پاکستان عبدالستار ایدھی کی تصویر پر پان کی پیک پھینکی گئی۔ یہ پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ ہمارے سماج کے منہ پر پڑی ہے۔ یہ ایک شرمندگی کا نشان ہے، جو ہماری اخلاقی زوال کی گواہی دیتا ہے۔”

ہرمیت سنگھ نے لکھا، "بدبخت قوم اپنے محسنوں کو یوں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔”

عمر خٹک نے کہا، "عبدالستار ایدھی، ہم شرمندہ ہیں۔”

ایک اور صارف نے کہا، "یہ پان کی پیک ایدھی صاحب پر نہیں، بلکہ قوم کے منہ پر تھوکی گئی ہے۔”

آفتاب احمد گورایا نے لکھا، "پاکستان میں انسانیت جس انسان کی مقروض ہے اُسے ’عبدالستار ایدھی‘ کہتے ہیں۔ محسن انسانیت عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویر خراب کرنے والوں پر لعنت۔”

عبدالستار ایدھی کو 1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے نشانِ امتیاز سے نوازا، جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر دیا۔ 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔ بین الاقوامی سطح پر 1986 میں فلپائن نے انہیں رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے پاؤل ہیرس فیلو کا اعزاز دیا۔

ایدھی صاحب گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور 8 جولائی 2016 کو انتقال کر گئے۔ انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا اور حکومت پاکستان نے بعد از مرگ نشانِ امتیاز بھی دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا سکہ جاری کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION