07:27 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایرانی حجاج ہمارے مہمان ہیں جب تک صورتحال معمول پر نہیں آتی: شاہ سلمان

ایرانی حجاج ہمارے مہمان ہیں جب تک صورتحال معمول پر نہیں آتی: شاہ سلمان

ایرانی فضائی حدود کی عارضی بندش کے دوران سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں پھنسے ہوئے ایرانی حجاج کی فوری مدد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ ہنگامی منصوبے کے تحت وزارتِ حج و عمرہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایرانی حجاج کرام کو مکمل سہولیات، رہائش اور دیکھ بھال فراہم کی جائے جب تک کہ ان کی محفوظ واپسی کا بندوبست نہ ہو جائے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت تمام مسلمانوں کے مقدس مقامات کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور حجاج کی قومیت یا سیاسی پس منظر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کی مکمل حفاظت اور خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔

رواں سال دنیا بھر سے 1.6 ملین سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، جن میں ہزاروں ایرانی حجاج بھی شامل تھے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے حج کے دوران یکجہتی، امن اور تمام عازمین کی حفاظت پر زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION