11:54 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ایرانی سپریم لیڈر آسان ہدف ہیں، ہم فی الحال اُن کو مارنے نہیں جا رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں۔ ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے نہیں جا رہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں یا فوجیوں پر حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایران کے پاس دفاعی نظام موجود تھا مگر وہ امریکی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ امریکی تیار کردہ چیزوں سے بہتر کچھ نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION