12:03 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ: اسرائیلی معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟

ایران اسرائیل جنگ: اسرائیلی معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟

مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے درمیان اسرائیل کے مرکزی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں ملک کو تقریباً 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ جنگی صورتحال نے ملک کی مجموعی معیشت (GDP) پر منفی اثر ڈالا ہے، اور اس کے نتیجے میں جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بینک نے یہ بھی بتایا کہ لڑائی کے دوران انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور جنگی اخراجات معیشت پر بوجھ بن چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ کے اختتام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ:

"ہم نے ایران کے خلاف طاقت سے لڑ کر عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔ اب وقت ہے کہ اس فتح کو امن میں تبدیل کیا جائے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع امن معاہدوں میں توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی کا ہے، اور حکومت اس موقع کو ضائع نہیں کرے گی۔

دوسری جانب، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے جنگ کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں کہا:

"ایران نے اسرائیل کے تمام دعوؤں کو خاک میں ملا دیا۔ قوم نے متحد ہو کر دشمن کو شکست دی۔”

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا اسرائیل کو بچانے میں ناکام رہا، اور ایرانی عوام نے امریکا کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے۔ خامنہ ای کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن ایرانی فوج نے بھرپور جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION