11:33 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی “وردی” ہے

ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی “وردی” ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی کے پس پردہ بھی ’وردی‘ کا کردار ہے، جس کے پیچھے نہ صرف ملکی عسکری ادارے بلکہ وزیر اعظم کی سفارتی کوششیں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کر رہا ہے، جس پر قوم کو فخر ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ممتاز مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے علمائے کرام کا کردار کلیدی ہے اور ان کے بغیر محرم الحرام کے دوران امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے علماء کی سماجی اور مذہبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ امن کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے ان کی رہنمائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر مولانا عبدالخبیر آزاد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION