07:25 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل کشیدگی، 100 سے زائد پاکستانی طلبہ ایران چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئے

ایران اسرائیل کشیدگی، 100 سے زائد پاکستانی طلبہ ایران چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئے

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران میں زیرِ تعلیم 100 سے زائد پاکستانی طلبہ نے اپنی حفاظت کے پیش نظر پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔ یہ معلومات پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن  کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہیں۔

کے مطابق ہرمزگان میڈیکل یونیورسٹی کے کم از کم 80 طلبہ اور زنجان میڈیکل یونیورسٹی کے 97 طلبہ پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ تہران کی مختلف جامعات کے درجنوں طلبہ بھی اس وقت سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی سفارت خانے کی مسلسل مدد اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، جس کی بدولت طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نے مزید زور دیا کہ ایران میں موجود باقی طلبہ کی فوری اور محفوظ واپسی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی طالبعلم کسی قسم کی مشکل یا خطرے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION