06:05 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایران اسرائیل کشیدگی میں شدت: اسرائیلی ایئرلائن نے تمام طیارے ملک سے باہر منتقل کر دیے

Iran-Israel tensions intensify: Israeli airline moves all planes out of the country

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کی معروف ایئرلائن آرکیا  نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تمام مسافر طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کر دیے ہیں۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا۔ ان ڈرونز میں شہید 136 شامل ہیں، جن کی رینج تقریباً 2500 کلومیٹر اور رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ ڈرونز کم لاگت اور سادہ ڈیزائن کے باوجود طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو کامیابی سے روک رہا ہے اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے فضائی حملے جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا، "ہم ہر خطرے کا مؤثر جواب دے رہے ہیں اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION