12:14 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو سزائے موت

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو سزائے موت

تہران: ایران نے ایک شخص کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق اس شخص کی شناخت اسماعیل فکری کے طور پر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں یہ تیسری پھانسی ہے جو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں دی گئی ہے۔

ایرانی حکام نے کیس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن تصدیق کی ہے کہ مجرم قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION