11:50 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ایران میں پاکستانی زائرین و شہریوں کے لیے ہیلپ لائن قائم

ایران میں پاکستانی زائرین و شہریوں کے لیے ہیلپ لائن قائم

ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کے لیے وزارتِ خارجہ پاکستان نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

اسحاق ڈار کے مطابق تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہے گا، تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا مشکل کی صورت میں پاکستانی زائرین اور رہائشی فوری رابطہ کر سکیں۔

پاکستانی شہریوں اور زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے سفارتخانے کی قائم کردہ ہیلپ لائن نمبر (0098)-2166941388 پر رابطہ کریں۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے، اور موجودہ حالات میں سفارتی سطح پر مکمل الرٹ رہتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION