08:07 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل

ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہفتے کے روز کم از کم آٹھ پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ضلع مہراستان میں ایک کار ورکشاپ پر پیش آیا۔

مرنے والے تمام افراد کار مکینک تھے۔ ان میں ورکشاپ کے مالک دلشاد، ان کا بیٹا نعیم، اور دیگر افراد جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں۔ یہ تمام افراد پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔

ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں پاکستان واپس بھجوائی جائیں گی۔

ابھی تک پاکستانی حکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION