11:42 , 12 جولائی 2025
Watch Live

ایران کا اسرائیل پر پہلی بار ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ میزائل سے حملہ

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت اسرائیل پر 21 ویں حملے میں پہلی بار ملٹی وارہیڈ قدر-ایچ بیلسٹک میزائل استعمال کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، اس حملے میں سالڈ اور لیکوئڈ فیولڈ میزائلوں کے ساتھ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ میزائل کی درستگی اور اثر کو بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنائی گئی۔

حملے میں ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال سے جنوب تک متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION