02:08 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی کار مکینک جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے مہرستان کے علاقے میں ایک ورکشاپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تمام 8 مزدور ہلاک ہوگئے۔

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری تھے جو وہاں کام کرنے کیلئے گئے تھے۔ ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ تمام متاثرین کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے بعد لاشوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION