07:06 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات کو بے معنی قرار دیدیا

ایران نے امریکا پر دوغلی پالیسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی اجازت کے باوجود بات چیت کا دعویٰ قبول نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اسرائیلی حملوں میں شریک ہے اور جوہری مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کل ہوگا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی کہا کہ اسرائیل کے "وحشیانہ رویے” کے باعث بالواسطہ مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں۔

واضح رہے کہ جوہری مذاکرات اتوار کو عمان میں ہونا تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب بھی معاہدہ کر سکتا ہے اور اسرائیلی حملے علاقائی جنگ کا باعث نہیں بنیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION