02:05 , 25 اپریل 2025
Watch Live

یوم شہادت حضرت علیؓ، جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کیے جائیں گے، ایس پی سٹی

لاہور: ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں لگے وال سٹی کے ناکہ جات اور ڈیوٹی کو چیک کیا۔

ایس پی سٹی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ او ناکہ جات کی سیکورٹی کو بار بار چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قاضی علی رضا نے کہا کہ اہلکار دوران ناکہ بندی مشکوک افراد، موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اور تمام ترحفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION