02:14 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ 2025 خطرے میں پڑگیا

بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹس میں شرکت سے انکار کے بعد اس سال ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کے انعقاد پر خدشات منڈلانے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان سے کشیدگی کے باعث بی سی سی آئی نے ستمبر میں شیڈول مینز ایشیا کپ اور جون میں سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق، چونکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، اس لیے بھارتی ٹیم کسی ایسے ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی جس کی قیادت پاکستانی وزیر کر رہا ہو۔

بی سی سی آئی نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر اے سی سی کو اطلاع دے دی ہے، اور دیگر ایونٹس بھی مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رسمی طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ایشیا کپ 2025 کس ملک میں ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کیلئے بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں میچز کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز ہے، حالانکہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد نیوٹرل مقام پر کیے جانے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے مقام کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION