07:10 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات دینا خطرناک، معاشی تھنک ٹینک کا انتباہ

اسلام آباد: معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ کے شبے میں گرفتاری اور کاروبار سیل کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ایف بی آر افسران کو دیے گئے "لامحدود اور خطرناک” اختیارات کاروباری برادری کے بنیادی حقوق پر حملہ ہیں، جو ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محض شک کی بنیاد پر ٹیکس گزار کو گرفتار کرنے، کاروبار سیل کرنے، بغیر تفتیش ٹیکس ریکوری اور دس سال قید و 1 کروڑ روپے جرمانے جیسی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

تھنک ٹینک کے مطابق ان اقدامات سے کاروباری طبقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، جبکہ ٹیکس بوجھ 50 سے 60 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، کارپوریٹ انکم ٹیکس اور ڈیویڈنڈز پر ٹیکس 25 فیصد ہے، سپر ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور بھاری امپورٹ ڈیوٹیز بھی نافذ ہیں۔

تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کے سخت اختیارات واپس لیے جائیں، صنعتوں کو مراعات دی جائیں، شرح سود 6 فیصد تک لائی جائے، اور آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں بنائی جائیں۔

تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں سرمایہ تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION