02:38 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ایلون مسک نے ایکس کس کو فروخت کردیا؟

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی کمپنی "ایکس” کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی "ایکس اے آئی” کو 33 ارب ڈالر میں فروخت کیا۔

مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو یکجا کر کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ایک حکمت عملی کا حصہ قرار دیا، جس میں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں ٹیسلا کی ایک الیکٹرک گاڑی خریدی، جس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے اور سب کچھ کمپیوٹرائزڈ ہے۔ ٹرمپ نے ٹیسلا ڈیلر شپ کے خلاف تشدد کو گھریلو دہشت گردی قرار دینے کی بات بھی کی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION