
ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے، وکلا کا عدالت میں حیران کن انکشاف

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے وکلا نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے بلکہ تقریباً تمام کام موبائل فون کے ذریعے انجام دیتے ہیں۔
یہ انکشاف اوپن اے آئی کے خلاف جاری قانونی مقدمے کے دوران کیا گیا، جہاں ایلون مسک اور اوپن اے آئی ایک دوسرے کے خلاف شواہد پیش کر رہے ہیں۔
وکلا کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کے موبائل فونز اور ای میلز کو سرچ کیا جا سکتا ہے، لیکن ان کے پاس کوئی کمپیوٹر استعمال میں نہیں۔ یہ دعویٰ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ مسک سوشل میڈیا پر اکثر لیپ ٹاپ کی تصاویر اور گیمنگ پوسٹس شیئر کرتے رہے ہیں۔
دسمبر 2024 میں انہوں نے اپنے 3 سال پرانے لیپ ٹاپ کی تصویر بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی تھی، وہ ایسی ویڈیو گیمز کا بھی ذکر کرتے ہیں جو صرف کمپیوٹر پر کھیلی جا سکتی ہیں۔
وکلا کے مطابق ایلون مسک بڑے ڈسپلے والے اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں اور تمام دفتری و ذاتی کام انہیں پر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سی ای او سام آلٹمین پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اپنے غیر منافع بخش منشور کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ اوپن اے آئی ان الزامات کی تردید کر چکی ہے۔
عدالتی کارروائی میں دونوں فریقین نے دستاویزات اور ای میلز کو بطور شواہد جمع کرانے کی اجازت مانگی ہے۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، لاہور حفیظ سینٹر بڑے سانحے سے بچ گیا
لاہور: لاہور کے معروف تجارتی مرکز، حفیظ سینٹر، میں جمعرات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 اور پنجاب…2 دن پہلےبارشوں کا سلسلہ، ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار…3 دن پہلےلیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی : لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری ملبے سے 6…1 ہفتہ پہلےایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی “وردی” ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ بندی کے پس…1 ہفتہ پہلے
نیدرلینڈز کے سفارتخانے کی عارضی بندش
اسلام آباد: پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارتخانے نے شدید بارشوں کے باعث 9 جولائی 2025 سے عارضی طور پر اپنی…9 گھنٹے پہلےپنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع ہوں گے
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔…9 گھنٹے پہلےڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں کے لیے پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں موجود…9 گھنٹے پہلےپاکستان کا ہر شہری کتنے قرض کا مقروض؟مجموعی قرض 76 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد: پاکستان کے ہر شہری پر قرض کا بوجھ 3 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد ہو چکا ہے۔…11 گھنٹے پہلے
اداکارہ حمیرا اصغر علی کی نماز جنازہ ادا، ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک
لاہور: معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی نماز جنازہ آج…8 گھنٹے agoنیدرلینڈز کے سفارتخانے کی عارضی بندش
اسلام آباد: پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارتخانے نے شدید بارشوں…9 گھنٹے agoپنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع ہوں گے
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے…9 گھنٹے ago