ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ روزہ رکھنے اور عید منانے کا اعلان

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے مرکزی رویٹ ہلال کمیٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید منانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایمل ولی خان نے پاکستان کی رویتِ ہلال کمیٹی غلط فیصلوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں ہم رمضان کے آخری عشرے کی برکات اور اجتماعی عبادات کے ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے اس بار سعودی عرب کے ساتھ روزے رکھنے اور عید منانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے باقی لوگوں سے بھی گزارش کی کہ وہ اس حوالے سے غور کریں اور ایک منظم، شرعی اور سائنسی بنیاد پر فیصلہ کریں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











