12:57 , 13 جولائی 2025
Watch Live

ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری، امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کے لیے اہم اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری، امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کے لیے اہم اعلان

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے نیا نصاب جاری کر دیا ہے، جسے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی سی کے صدر، پروفیسر رضوان تاج کے مطابق، اس سال کے نصاب میں پانچ مضامین شامل کیے گئے ہیں: حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی اور منطقی استدلال۔

امتحان مکمل طور پر کثیرالجوابی سوالات پر مشتمل ہوگا، جن کی مجموعی تعداد 180 ہو گی۔ تین گھنٹے کے اس امتحان میں سوالات کی درجہ بندی یوں کی جائے گی: 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے درجے کے، اور 15 فیصد مشکل سوالات ہوں گے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ امتحان میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔

میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے امیدوار کو کم از کم 55 فیصد نمبر جبکہ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی نے سوالات کا بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، جبکہ نصاب کو تعلیمی ماہرین، مختلف بورڈز اور جامعات کے مشورے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION