02:20 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ایکس نے سنسرشپ پر مودی سرکار کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایکس نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے غیر قانونی طور پر سنسرشپ کے اختیارات میں اضافہ کیا تاکہ آن لائن مواد کو ہٹانا آسان ہو سکے، اور مختلف حکام اس پر احکامات جاری کر سکیں۔

یہ مقدمہ بھارتی حکومت اور ایکس کے درمیان قانونی تنازعات کو مزید بڑھا رہا ہے، خاص طور پر جب بھارتی حکومت نے ایکس کو مسلسل مواد ہٹانے کے احکامات دیے ہیں۔ ایکس کے مطابق، آئی ٹی وزارت کی جانب سے مواد بلاک کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا میکنزم بھارتی قانونی تحفظ سے محروم ہے اور یہ غیر قانونی عمل ہے۔

یہ مقدمہ 5 مارچ کو دائر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ نئی ویب سائٹ کو مواد ہٹانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔ مقدمے کی ابتدائی سماعت 20 مارچ کو ہوئی تھی اور اب 27 مارچ کو مزید سماعت ہوگی۔ اس سے قبل 2021 میں بھی ایکس نے بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے احکامات کو مسترد کیا تھا، جس پر مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION