12:24 , 13 مئی 2025
Watch Live

ایکس میں بڑی تبدیلی: ڈی ایمز کی جگہ نیا ’ایکس چیٹ‘ سسٹم متعارف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” جلد اپنا پرانا ڈائریکٹ میسجنگ (DMs) نظام بند کر کے ایک جدید چیٹنگ فیچر "ایکس چیٹ” متعارف کروا رہا ہے۔

ایکس کے انجینئر زیک واریونیک نے تصدیق کی ہے کہ جلد تمام پرانے ڈی ایمز کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور ان کی جگہ ایک نیا چیٹ سسٹم لے گا، جس میں کئی جدید سہولیات شامل ہوں گی۔

"ایکس چیٹ” کے اہم فیچرز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، فائل ٹرانسفرز کی سہولت اور سیکیور ویری فکیشن سسٹم شامل ہوگا۔

ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ مستقبل میں صرف "ایکس” کو ہی میسجنگ اور کالز کیلئے استعمال کریں گے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ "ایکس چیٹ” کو ایک مکمل کمیونیکیشن ایپ میں بدلنے کا ارادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION