ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، لاکھوں پنشنرز کے چہروں پر خوشی

ای او بی آئی (ایمپلوائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کے پنشنرز کے لیے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کم از کم پنشن میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنشن میں یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ اس کا باضابطہ اعلان یومِ مزدور (1 مئی) کو کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ای او بی آئی حکام نے بتایا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز نے کم از کم پنشن کو 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 ہزار روپے سے زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے 15 فیصد اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس سے تقریباً پانچ لاکھ پنشنرز مستفید ہوں گے۔
اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا کہ ای او بی آئی نے گزشتہ عرصے میں 2 ارب 79 کروڑ روپے کی ادائیگیاں جعلی پنشنرز کو کیں۔ آڈٹ پیراز میں یہ الزام سامنے آیا کہ بعض افراد کو ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے غیر قانونی طور پر پنشن دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ای او بی آئی کے پاس اس وقت 600 ارب روپے کا فنڈ موجود ہے۔
ای او بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ادارہ 1976 میں قائم ہوا، نادرا سے بھی پہلے، اور شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی عمر کی تصدیق کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ادارے میں صرف 38 فیصد منظور شدہ عملہ تعینات ہے، تاہم بھرتیوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور جلد نئے افسران کی شمولیت متوقع ہے۔
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی کراچی میں اہم ملاقات آج متوقع
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے درمیان آج (اتوار) کراچی میں ایک…6 گھنٹے پہلےوزیراعظم، آرمی چیف سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے گھر والوں نے کیا کہا؟
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف (شہید) کے گھر کا دورہ کیا،…2 دن پہلےصدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ تشکر پر مسلح افواج کو سلام
اسلام آباد – پاکستان میں یوم تشکر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف…2 دن پہلے£190 ملین کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں پر آج سماعت
£190 ملین کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ آج (جمعرات) کو سابق وزیرِ…3 دن پہلے
اسحاق ڈار کل چین روانہ ہوں گے
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل (پیر) بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ…5 گھنٹے پہلےایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی کراچی میں اہم ملاقات آج متوقع
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے درمیان آج (اتوار) کراچی میں ایک…6 گھنٹے پہلےپاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کئی شہروں میں 43 ڈگری تک جا پہنچا
پاکستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اضلاع دادو اور سکھر…8 گھنٹے پہلےپاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج رابطے کا امکان، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری
اسلام آباد – پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج (اتوار) کو…9 گھنٹے پہلے
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی کراچی میں اہم ملاقات آج متوقع
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے…6 گھنٹے agoپاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم کی امریکی سینما گھروں میں نمائش
پاکستانی تخلیقی صنعت کے لیے ایک تاریخی لمحہ آن پہنچا…6 گھنٹے ago