01:56 , 16 جون 2025
Watch Live

حکومت سندھ کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے خواتین کو برقی اسکوٹیز ای وی اسکوٹیزفراہم کرنے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بی آر ٹی یلو لائن اور ریڈ لائن منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بتایا کہ منصوبے کا اہم حصہ جام صادق پل ہے، اور اسے مقررہ مدت ستمبر 2025 سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈپو 1 اور 2 کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔

سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے بی آر ٹی ریڈ لائن سے متعلق بریفنگ دی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی اسکوٹیز اور ای وی ٹیکسی نہ صرف روزگار کا ذریعہ بنیں گی بلکہ خواتین کی سہولت اور ماحولیات کے لیے بھی اہم قدم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جون 2025 سے ای وی ٹیکسی منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION