12:54 , 13 جولائی 2025
Watch Live

گوگل نے نیا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی نیا سرچ لائیو فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

یہ فیچر جیمنائی لائیو جیسا ہے اور گوگل ایپ میں موجود ہے۔ صارفین اب گوگل ایپ میں موجود "لائیو” آئیکون پر کلک کر کے آواز کے ذریعے سوال کر سکتے ہیں، اور گوگل انہیں اے آئی کی مدد سے آڈیو جواب دے گا۔

اہم خصوصیات

آواز سے سوال، آواز میں جواب، ایک کے بعد ایک سوالات کی سہولت، جوابات کی تحریری شکل دیکھنے کے لیے ٹرانسکرپٹ آپشن موجود ہونا، چیٹ سیشن دیگر ایپس استعمال کرتے وقت بھی جاری رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی موڈ ہسٹری میں پرانے جوابات دوبارہ دیکھنے اور چیٹ جاری رکھنے کی سہولت بھی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو سفر یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران سرچ کرنا چاہتے ہیں۔

فی الحال امریکا تک محدود اس فیچر کو آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک میں متعارف کرانے اور مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION