12:40 , 13 جولائی 2025
Watch Live

بابا وانگا کی عالمی جنگ کے حوالے سے پیشگوئی

بلغاریہ کی نابینا روحانی پیشگو بابا وانگا، جنہیں ’’بلقان کی نوسٹرے ڈیمس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ماضی میں نائن الیون، شہزادی ڈیانا کی موت اور کورونا وبا جیسے بڑے واقعات کی درست پیشگوئیوں سے شہرت پا چکی ہیں۔ ان کی پیشگوئیاں آج بھی دنیا بھر میں تجسس کا باعث بنتی ہیں۔

بابا وانگا نے جدید ٹیکنالوجی، خاص طور پر اسمارٹ فونز، کے انسانی رویے پر منفی اثرات سے برسوں پہلے خبردار کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ چھوٹا مگر طاقتور آلہ انسانوں کی ذہنی صحت اور نیند پر گہرے اثرات ڈالے گا — جو آج کی حقیقت بن چکی ہے۔ مسلسل اسکرین استعمال، نوٹیفیکیشنز کی بھرمار اور ڈیجیٹل مشغولیت ذہنی دباؤ اور سماجی دوریوں کا باعث بن رہی ہے۔

بابا وانگا نے ممکنہ عالمی جنگ کی پیشگوئی کی ہے جو امریکہ، چین اور یورپ کے درمیان کشیدگی سے شروع ہو سکتی ہے، اور عالمی تباہی و آبادی میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

ان کے مطابق 2025 میں انسانوں کی خلائی مخلوق سے پہلی بار ملاقات ممکن ہے، جو کسی بڑے کھیلوں کے عالمی ایونٹ (جیسے سپر باؤل یا ومبلڈن) کے دوران ہو سکتی ہے۔

بابا وانگا نے کینسر کے علاج میں پیشرفت اور لیبارٹری میں انسانی اعضا تیار کرنے جیسی طبی کامیابیوں کی پیشگوئی کی، جو طب میں نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔ بابا وانگا 1996 میں انتقال کر چکی ہیں، مگر ان کی پیشگوئیاں آج بھی حیرت انگیز طور پر حالات سے میل کھاتی نظر آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION