12:46 , 10 مئی 2026
Watch Live

بابر اعظم کا کرکٹ کے بعد پیڈل ٹینس میں دلچسپی

بابر اعظم

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق کپتان بابر اعظم کرکٹ سے ہٹ کر پیڈل ٹینس سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد کھلاڑی گزشتہ ہفتے وطن واپس پہنچے۔ اس موقع پر جہاں کئی کھلاڑی کرکٹ سے وقفہ لے رہے ہیں، وہیں بابر اعظم نے تفریح کے لیے پیڈل ٹینس کو اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔

بابر اعظم کو اپنے بھائیوں، ساتھی کرکٹرز امام الحق اور عثمان قادر کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کی یہ سرگرمی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION