02:39 , 16 جون 2025
Watch Live

بالی ووڈ کے نامور اداکار انتقال کر گئے

نئی دہلی: بالی ووڈ اور ٹی وی کے معروف اداکار مکل دیو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے بھائی اور اداکار راہول دیو نے سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی تصدیق کی۔

راہول دیو کے مطابق، مکل دیو نے گزشتہ شب نئی دہلی میں آخری سانس لی۔ تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ سوگواران میں ان کی ایک بیٹی، بھائی راہول دیو اور بھتیجا شامل ہیں۔

اداکار بندو دارا سنگھ نے مکل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "سن آف سردار 2 اُن کے ساتھ آخری پروجیکٹ تھا، جس میں ان کی پرفارمنس ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”

بندو کے مطابق، والدین کے انتقال کے بعد مکل دیو گوشہ نشین ہو گئے تھے اور بیماری کے باعث آخری دنوں میں اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مکل دیو نے بالی ووڈ، پنجابی اور ساؤتھ انڈین فلموں سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION