03:04 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو بڑے فیصلوں کا اختیار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بانی نے عالیہ حمزہ کو بڑا اختیار دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہیے دے سکتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا عالیہ حمزہ پر بھر پور اعتما کا اظہار۔

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکلا اور رہنما عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION