01:50 , 25 اپریل 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

جمائما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر حالیہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ سمتھ اور بین گولڈ سمتھ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری بمباری کی شدید مخالفت کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION