02:14 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بانی کیساتھ بہنوں کی بجائے بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی گی: علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا۔

علیمہ خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج فیملی ملاقات کا دن تھا، لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی گھنٹے تک جیل میں بیٹھا کر رکھا گیا اور بانی عمران خان نے اپنے وکلا کو بتایا کہ جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی۔

علیمہ خان نے کہا کہ حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت وکلا کو میڈیا سے بات کرنے پر پابند کر سکتی ہے تو ملاقات پر کیوں نہیں؟

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔ انہیں جعلی مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے اور ہمیں کسی کو آ کر بتانا چاہیے کہ وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی عمران خان نے وکلا سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا تھا اور دہشت گردی کا واحد حل بھی بات چیت ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے صرف مرضی کے لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، اور جو لوگ ملاقات کرنا چاہتے ہیں انہیں روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں ان سے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے ذمہ دار وہ ہیں، تاہم وہ وکیل کی باتوں پر یقین کرتی ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ انصاف عدالتوں اور ججوں نے دینا ہے، اور ججوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ اس سے عدلیہ بدنام ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے بعد تقریباً ایک ہزار افراد جیلوں میں ہیں، اور یہ لوگ جیلوں میں ذاتی مفاد کیلئے نہیں، بلکہ پاکستان کیلئے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION