04:17 , 14 مئی 2025
Watch Live

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

تھائی لینڈ میں ہونے والی بین الاقوامی رینکنگ فائٹ میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے دی۔

مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر لڑکھڑانے لگے، اور چوتھے راؤنڈ میں شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکوں کے سامنے بے بس ہو گئے، جس کے بعد ریفری نے فائٹ روک دی اور پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

یہ فتح نہ صرف شہیر آفریدی کے کیریئر میں اہم سنگِ میل ہے بلکہ پاک بھارت کھیلوں کی روایت میں ایک اور یادگار لمحہ بھی بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION