02:45 , 16 جون 2025
Watch Live

وینا ملک سے شادی کیوں نہیں کی؟ ببرک شاہ کا بڑا انکشاف

معروف پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکار ببرک شاہ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ اپنے پرانے تعلق، شادی کے ارادے اور مشترکہ جائیداد سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری شادی ہونے والی تھی، اسی لیے ہم نے ایک جائیداد مل کر خریدی تھی۔ ہمارا ارادہ ایک ایسا مشترکہ گھر بنانے کا تھا جیسا محمد علی اور زیبا جی کا ’علی زیبا ہاؤس‘ تھا۔ لیکن پھر حالات بدل گئے، وہ کسی اور کو پسند کرنے لگیں اور میری زندگی میں بھی کوئی اور آ گیا۔

ببرک نے واضح کیا کہ وینا ملک نے انہیں کوئی گھر تحفے میں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھر آج بھی وینا ملک کے نام پر ہے، لیکن میں اس میں رہ رہا ہوں۔ میں نے وقت کے ساتھ گھر مکمل کیا، لیکن اس کی ملکیت آج بھی ان کے نام پر ہے۔

مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کی ایمانداری اور ایک دوسرے کے لیے عزت کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا: "ببرک شاہ نے دیانت داری کا مظاہرہ کیا اور کبھی اس جائیداد کو اپنی ملکیت قرار نہیں دیا۔”

دوسرے نے کہا کہ دونوں کے درمیان سچی محبت تھی، لیکن انہوں نے الگ ہو کر بھی ایک دوسرے کی عزت برقرار رکھی۔

واضح رہے کہ ببرک شاہ نے باغی، داستان، پانی جیسا پیار اور گھر جیسے مشہور ڈراموں کے علاوہ کوئی تجھ سا کہاں، سرکار اور محبتاں سچیاں جیسی فلموں میں کام کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION