11:47 , 12 جولائی 2025
Watch Live

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: حکومت کا پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

بجلی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اس وقت بجلی کے ماہانہ بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں، جو اب تمام صارفین کے لیے ختم کی جا رہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حالیہ دنوں میں ایک جامع پلان تیار کیا گیا جس میں پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز کو بلوں سے نکالنے کی تجویز دی گئی۔ اس وقت ملک بھر کے 4 کروڑ 26 لاکھ سے زائد صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں سالانہ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جا رہے تھے۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے سے صارفین کو ریلیف ملے گا اور بجلی کے نرخوں میں بہتری آ سکتی ہے۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ 16 ارب روپے کے ٹیکسز میں سے صرف 11 ارب روپے کی ہی وصولی ممکن ہو پاتی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پی ٹی وی کے لیے متبادل مالی ذرائع تلاش کرنے اور بجلی کے بلوں کو زیادہ شفاف بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس کے دوران "پاور اسمارٹ ایپ” کے تحت "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION